علی کے قصے دراصل کچھ نٹ کھٹ کہانیاں ہیں۔ ایسی کہانیاں جن میں علی کچھ انوکھے تجربے کرتا نظر آتا ہے! ہر تجربہ شرارتی بھی ہے اور مزیدار بھی۔ آئیے تجربوں کے اس سفر میں علی کے ساتھ چلیں اور دیکھیں۔۔۔
یہ محلے میں چوریاں کون کر رہا ہے؟؟ علی کھو جاتا ہے تو کیا پاتا ہے؟ علی اور اس کے دوست شیطان کے تعاقب میں کہاں کہاں پہنچے؟ خوش مزاج حلوائی چچا کا دشمن آخر کون ہے؟ علی کی رمضان کے لیے بے تابیاں کیا رنگ لائیں اور دادا ابو کے بکرے نے علی کو کیا سبق سکھایا!
ان کہانیوں کی ایک خاص بات یہ ہے کہ علی کی ہر کہانی کا اور اس کے ہر تجربے کا دین سے تعلق ہے۔ علی کے لیے دین محض نماز روزہ نہیں بلکہ طرزِ زندگی ہے۔ علی دین سے محبت کرنے والا، نئے مگر فائدہ مند تجربوں سے نہ گھبرانے والا، جرأت مند اور بہادر بچہ ہے۔
تو پھر آئیے چلتے ہیں ایک مزے دار سفر پر جس کا نام ہے ‘علی کے قصے’!
PRODUCT DETAILS
FORMAT: PAPERBACK
PUBLISHER: FLOWERS OF JANNAH
SIZE: 9×7 INCHES
AGE GROUP: 6-10 YEARS
NUMBER OF PAGES: 50 PAGES